حاملہ خواتین/افراد کے لیے معلومات

For alternative languages/translations, please select one of the below options:
Arabic | Bengali | Polish | Punjabi | Romanian | English

 

ذیل میں مطالعہ میں حصہ لینے والے سبھی 16 NHS ٹرسٹوں کا ایک نقشہ ہے۔ آپ کا ہسپتال جس طریقے سے حصہ لے رہا ہے اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ذیل کے لنک پر کلک کریں۔ یہ آپ کو مطالعہ کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرے گا۔ 

 

 

سوالنامے

ہمارا ماننا ہے کہ آپ جیسے لوگوں کی آراء کو شامل کرنا اہم ہے جن کو مستقبل میں FMF کی نئی جانچ موصول ہو سکتی ہے اگر تحقیق سے یہ ثابت ہو جائے کہ یہ مفید ہو سکتی ہے۔ STARshiP مطالعہ پری ایکلیمپسیا کے خطرے کی جانچ کا تجربہ رکھنے والے افراد کو ایک مختصر آن لائن سوالنامہ مکمل کرنے کے لیے مدعو کرنا چاہتا ہے۔ اس میں بس 21 سوالات ہیں اور جواب دینے میں 10 منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے۔ یہ پری ایکلیمپسیا کے خطرے کی جانچ کے آپ کے تجربے اور اس بارے میں پوچھتا ہے کہ اس نے آپ کے حمل اور ولادت کے تجربے کو کس طرح متاثر کیا ہے۔ سوالنامہ مکمل کرتے وقت جو کوئی فرد حاملہ ہو اس کے لیے ایک دوسرا فالو اپ سوالنامہ مکمل کرنے کے لیے آپٹ ان کرنے کا اختیار بھی موجود ہے۔

اگر آپ مدد کرنا چاہتے/چاہتی ہیں اور مزید معلوم کرنے کے/کی خواہشمند ہیں تو براہ کرم یہاں کلک کریں۔ [Questionnaire]

انٹرویوز

ہم سوالنامہ مکمل کرنے والے لوگوں کو ٹیلیفون انٹرویو کا حصہ بننے کے لیے آپٹ ان کرنے کے لیے مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا ارادہ پری ایکلیمپسیا کے خطرے کی جانچ کے تجربے کی وسیع رینج کے حامل تقریباً 50 افراد اور جانچ فراہم کرنے والے پیشہ ور افراد سے بات کرنے کا ہے۔ بدقسمتی سے انٹرویو میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد سے بات کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اگر آپ کو انٹرویو کے لیے منتخب کیا جاتا ہے تو STARshiP ٹیم کا ایک ممبر بعد کی تاریخ میں اس کا انتظام کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کرے گا۔ اگر آپ کو انٹرویو کے لیے منتخب نہیں کیا جاتا ہے تو STARshiP ٹیم کا ایک ممبر آپ کو بتانے کے لیے رابطہ کرے گا۔