STARshiP - Screen and Treat with Aspirin to Reduce Pre-eclampsia

یہ STARshiP مطالعہ (جو پری ایکلیمپسیا کو کم کرنے کے لیے اسپرین (Aspirin) سے جانچ پڑتال اور علاج کرتا ہے) اس امر پر نگاہ ڈال رہا ہے کہ آیا پری ایکلیمپسیا کی جانچ پڑتال والی نئی جانچ فیٹل میڈیسن فاؤنڈیشن (Fetal Medicine Foundation, FMF) کا اطلاق اس امر کو شناخت کرنے میں بہتر ہے کہ آیا یوکے میں نافذ العمل نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسیلنس (National Institute for Health and Care Excellence, NICE) کی جانچ پڑتال کی موجودہ حکمت عملی کے مقابلے حاملہ خواتین/افراد کو پری ایکلیمپسیا کا خطرہ لاحق ہے۔ 

:مطالعہ سے متعلق مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ذیل کی ویڈیو دیکھیں 

 

:دوسری زبانوں کے لیے، براہ کرم نیچے دیکھیں 

 

STARshiP کے بارے میں

For alternative languages/translations, please select one of the below options:
Arabic | Bengali | Polish | Punjabi | Romanian | English

پری ایکلیمپسیا کیا ہے؟

پری ایکلیمپسیا ایک کیفیت ہے جو کچھ حاملہ خواتین میں، عموماً حمل کے دوسرے نصف کے دوران (20 ہفتے سے) پیدا ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور حاملہ خواتین/افراد کے گردوں، جگر اور جسم کے دیگر نظاموں پر تناؤ پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے بچہ بہت چھوٹا ہو سکتا ہے یا بچے کا آنول صحیح طرح سے کام نہیں کرتا ہے۔ چونکہ پری ایکلیمپسیا کا کوئی علاج نہیں ہے، لہذا اس کے فروغ پانے پر عموماً بچے کی پیدائش کروا دی جاتی ہے، اگرچہ بچہ "بہت جلدی پیدا ہو جاتا ہے" (جس کو 'قبل از میعاد ولادت' کہا جاتا ہے)۔

پری ایکلیمپسیا قبل از میعاد ولادت (حمل کے 37 ہفتے سے قبل پیدا شدہ بچوں) کی سرفہرست وجہ ہے۔ قبل از وقت پیدا ہونا ولادت کے بعد کے دنوں اور ہفتوں میں بچے کے لیے صحت کے سنگین چیلنجوں، بلکہ تاحیات صحت کے چیلنجوں کا سبب بن سکتا ہے۔ پری ایکلیمپسیا جان لیوا ہو سکتا ہے: یوکے کے ہر 100,000 حاملہ افراد میں سے 1 کی اور یوکے کے ہر 1,000 بچوں میں سے 1 کی موت پری ایکلیمپسیا کی وجہ سے ہوتی ہے۔

پری ایکلیمپسیا کا کوئی علاج نہیں ہے، لیکن پری ایکلیمپسیا کو فروغ پانے سے روکنے میں مدد کے لیے اسپرین (Aspirin) کی تجویز کی جا سکتی ہے۔ یہ حمل میں استعمال کرنے کے لیے محفوظ تر ہے اور پری ایکلیمپسیا کے خطرے میں مبتلا افراد کے لیے حمل کے 16ویں ہفتے سے اسے شروع کرنے کی تجویز کی جاتی ہے۔


 

مطالعہ کیا ہے؟ STARshiP

یہ STARshiP مطالعہ (جو پری ایکلیمپسیا کو کم کرنے کے لیے اسپرین (Aspirin) سے جانچ پڑتال اور علاج کرتا ہے) اس امر پر نگاہ ڈال رہا ہے کہ آیا فیٹل میڈیسن فاؤنڈیشن (Fetal Medicine Foundation, FMF) کی جانب سے پری ایکلیمپسیا کی جانچ پڑتال والی نئی جانچ کا استعمال یوکے میں نافذ العمل نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسیلنس (National Institute for Health and Care Excellence, NICE) کی جانچ پڑتال کی موجودہ حکمت عملی کے مقابلے قبل از میعاد ولادتوں کو کم کرتی ہے۔

ہم جانچ پڑتال کی دو مختلف حکمت عملیوں کا موازنہ کر رہے ہیں:

  • - NICE: یوکے میں فی الحال زیر استعمال پری ایکلیمپسیا کے خطرے کی تشخیص کی جانچ۔ پری ایکلیمپسیا کے خطرے کو سمجھنے کے لیے موجودہ اور گزشتہ حمل، فیملی ممبران کے گزشتہ حمل اور صحت کی کیفیات کے بارے میں معلومات کا استعمال کرتی ہے۔ 
  • -FMF:  ایک نسبتاً نئی جانچ جو لندن کے محققین نے تیار کی ہے۔ موجودہ حمل کے حوالے سے پری ایکلیمپسیا کے خطرے کی تشخیص کو ذاتی بنانے کے لیے اس میں آنول کے کام کرنے کے طریقے کی زائد پیمائشیں استعمال ہوتی ہیں۔ 

یہ مطالعہ انگلینڈ میں NHS کے 16 ٹرسٹوں میں ہو رہا ہے۔ مطالعہ کی انجام دہی میں، ان ٹرسٹوں میں شامل سبھی ہسپتال اپنی معمول کی نگہداشت کے بطور NICE کی جانچ سے FMF کی جانچ پڑتال کی نئی جانچ میں تبدیل ہو جائیں گے۔ آپ کا ہسپتال جانچ پڑتال کی اپنی جانچ کو جس وقت تبدیل کرے گا اس وقت کا تعین مطالعہ کے آغاز میں ایک کمپیوٹر پروگرام کا استعمال کر کے اتفاقی طور پر کیا گیا تھا۔ آپ کا ہسپتال فی الحال NICE کی جانچ کا بھی استعمال کر رہا ہے۔ آپ کے لیے اس کی معنویت کو اگلے سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔

مطالعہ کے سوالوں کا جواب دینے کے لیے آپ کی صحت، آپ کے بچے/بچوں کی ولادت اور صحت کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔ 

 


 

اس مطالعہ کا اہتمام اور اس کے لیے فنڈنگ کون کر رہا ہے؟

STARshiP مطالعہ کی کفالت یونیورسٹی آف مانچسٹر کی طرف سے، مانچسٹر یونیورسٹی NHS فاؤنڈیشن ٹرسٹ (MFT) اور یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔

مطالعہ کا نظم ناٹنگھم کلینکل ٹرائلز یونٹ (NCTU) کی طرف سے یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے حصے کے طور پر کیا جائے گا۔

مطالعہ کی فنڈنگ NHS کے تحقیقی حصہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ (National Institute for Health and Care Research, NIHR) کے ذریعہ کی گئی ہے (پروجیکٹ کا حوالہ: NIHR152762) کے ذریعے کی جا رہی ہے اور اس کو یوکے کے ایکشن آن پری ایکلیمپسیا چیریٹی (UK’s Action on Pre-Eclampsia Charity, APEC) کی تائید حاصل ہے۔ 

 

ہم سے رابطہ کریں:

اگر آپ ناٹنگھم کلینکل ٹرائلز یونٹ کے کوآرڈینیٹنگ سینٹر میں STARshiP مطالعہ کے ممبروں میں سے کسی سے مطالعہ کے بارے میں بات کرنا چاہیں تو براہ کرم ذیل کی تفصیلات استعمال کریں: starship@nottingham.ac.u

Kousthubha Janaki Ramaiah, Trial Manager
Benjamin Harvey, Trial Coordinator
Kerry Barker-Williams, Coordinating Midwife

ہمیں فالو کریں:

X: @STARshiPStudy

 

'یونیورسٹی آف مانچسٹر کی شراکت میں، مانچسٹر یونیورسٹی NHS فاؤنڈیشن ٹرسٹ (MFT) اور یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے اشتراک سے'۔  

مطالعہ کی فنڈنگ NHS کے ایک حصہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ریسرچ (National Institute for Health and Care Research, NIHR) (پروجیکٹ کا حوالہ: NIHR152762) کے ذریعے کی جا رہی ہے اور اس کو یوکے کے ایکشن آن پری ایکلیمپسیا چیریٹی (UK’s Action on Pre-Eclampsia Charity, APEC) کی تائید حاصل ہے۔